راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک افغان سرحد پر دراندازی ناکام، 12خوارج و طالبان ہلاک، نائب صوبیدار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق کرم میں پاک افغان سرحد پر پاکستان میں داخلے کی کوشش کرنے والے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلا،دراندازی کی کوشش میں خوارج کی معاونت کےلئے افغان طالبان پوسٹوں سے فائرنگ بھی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان نے جامِ شہادت نوش کیا،عمر 40سال اور تعلق ضلع غذر سے تھا۔
ترجمان پاک فوج نے کہاواقعہ افغان سرزمین دہشتگرد تنظیموں کے استعمال سے روکنے میں ناکامی کے پاکستانی موقف کی تصدیق کرتا ،طالبان رجیم اپنی بین الاقوامی انسداد دہشتگردی کی ذمے داریاں پوری کرنے میں مسلسل ناکام ہے، بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونےوالی دہشتگردی کے خاتمے کےلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دریں اثنا صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاپاکستانی ریاست کی تحمل، احتیاط ، ذمہ دارانہ روئیے کو کمزوری سمجھناکابل حکومت کی سنگین حماقت ہے،بہتر ہے ٹولہ اپنی پالیسیوں پر اپنے ہی مفاد میں نظر ثانی کرے،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
دراندازی ناکام، 12خوارج و طالبان ہلاک، نائب صوبیدار شہید



















