اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟،فیصلے کیلئے وزیراعظم ہاوس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کی موجودہ صورتحال، عوامی تحفظ اور امن و امان کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، ایمرجنسی کے نفاذ ،گورنر راج سمیت مختلف آئینی آپشنز پر غور متوقع ہے،خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع، بشمول سابق قبائلی علاقوں (سابق فاٹا) میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز زیر غور ہے،تجویز کا مقصد متعلقہ علاقوں میں عوام کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے اقدامات کرنا ہے۔
اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا،آئین کے آرٹیکلز 232، 233 اور 234 سمیت متعلقہ آئینی شقوں کا جائزہ لینے کے بعد ممکنہ اقدامات ،اہم فیصلوں کی منظوری پر غور ہوگا۔
کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟،فیصلے کیلئے وزیراعظم ہاوس میں اہم اجلاس طلب


















