لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے 14 سال سے آپ دھرنوں پر لگے اب فیض نہیں ملنا، فیض جاچکا۔
صوبائی وزیر بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا لاہور آنےوالا وزیر اعلیٰ خالی ہاتھ واپس گیا، ملاقات مانگ رہے ہیں ایسے ملاقات نہیں ہونی، دوسری مرتبہ 9مئی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا،خیبرپختونخوا میں 13 سال کے دوران کم آمدن والے افراد کےلئے اپنی چھت اپنا گھر جیسا منصوبہ کیوں شروع نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی دور میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کے وعدے عملی شکل اختیار نہیں کر سکے۔
وزیر اطلاعات نے کہااپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو اقوام متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ کا سکرول آف آنر ایوارڈ ملا ،وزیراعلیٰ پنجاب کی عوامی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، 5 سال میں 10 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ تیز رفتار ی سے آگے بڑھایا جائے گا،منصوبہ میرٹ ،شفافیت کی بنیاد پر ہے ،کسی سفارش کی ضرورت نہیں،عالمی ایوارڈ صرف وزیراعلیٰ مریم نواز نہیں ،25 کروڑ عوام کا اعزاز ہے،موجودہ حکومت کو دھرنوں یا سیاسی نعروں نہیں ،عوامی خدمت کے عملی منصوبوں پر عالمی سطح پر اعزاز مل رہا ہے۔
وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے غذائی اجزا کی کمی کا خدشہ
سہ ملکی سیریز، حارث روف اور انگلش ٹیم پر جرمانہ
کچھ لوگوں نے ’مینگو جٹ‘ کیخلاف پیسے دیکر منفی مہم چلائی:فیصل قریشی/ حریم فاروق
پیپلز پارٹی کے ساتھ بلوں پر کوئی اختلاف نہیں: اعظم نذیر تارڑ
وزیراعظم سے وفاقی وزیر ریلوے کی ملاقات، ادارے کی کارکردگی و دیگر امور پر گفتگو
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہوکا اتحاد آگے
26 اور 27 ویں ترمیم پر تحفظات، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے9 دہشت گرد ہلاک
سانحہ پمز،سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 7افسر چارج شیٹ


















