راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاکستان نے زمین سے مار کرنے والے فتح 4 کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراونڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کیا گیا،فتح 4 کروز میزائل کا توسیعی ورژن جدید ایوانکس ،شاندار نیوی گیشنل معاونت سے لیس ،ویپن سسٹم وسیع رینج پر اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ لگانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسروں کےساتھ تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں ،انجینئر ز نے بھی کیا،صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس کی جانب سے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔
پاکستان کا زمین سے مار کرنے والے فتح 4 کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ



















