اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوال اٹھایا ہے آصف زندہ ہیں تو بھارتی فوج نے کشمیر میں کس بےگناہ کو شہید کیا ؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے بھارتی فوج کے فیک ان کاﺅنٹر کا پول کھول دیا ،بھارت کی جانب سے معصوم کشمیری کی لاش کو آصف بنا کر پیش کرنا اعلیٰ ترین سطح کی ہزیمت ہے،آصف کی میڈیا کے سامنے موجودگی کے بعد بھارتی فوج کو دنیا کے سامنے وضاحت دینا ہوگی۔
آصف زندہ ہیں تو بھارتی فوج نے کشمیر میں کس بےگناہ کو شہید کیا؟، عطا تارڑ



















