وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد کردیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 ،10 مئی کے پرتشدد واقعات ،ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے پولیس رپورٹ جمع کرائی۔

پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق ہوئی ،تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم، عامر چمکنی اور کامران بنگش بھی جائے وقوعہ پر موجود تھے،تفتیشی افسر نے چالان پیش کرنے کےلئے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا،جج ولی نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا باقی ملزموں کو گرفتار کرنا یا نہ کرنا پولیس کا کام ہے۔