لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاہے صوبے کو صاف، سرسبز اور اہل پنجاب کوصحت مند بنانا ترجیح ہے۔
عالمی یومِ صفائی پراپنے پیغام میں مریم نوازنے کہا صفائی ہر مسلمان کےلئے نصف ایمان کا درجہ رکھتی،صاف ستھرا پنجاب صحت مند و خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے ،ستھرا پنجاب پراجیکٹ نئے اور صحت مند پنجاب کی بنیاد ،ستھرا پنجاب دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے، پہلی مرتبہ شہروں کےساتھ 25 ہزار گاوں کی صفائی کا منظم پروگرام شروع کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا پنجاب کے روڈز، گلی محلوں میں سیف سٹی کیمرہ سے بھی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ،گلی محلے کو صفائی کرانا حکومتی ذمہ داری مگر صفائی برقرار رکھنا شہریوں کا فرض ہے،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پائیدارماحول دوست اقدامات کیے جارہے ہیں،صاف ستھرا ماحول بیماریوں سے بچاو اور بہتر معیار زندگی کی ضمانت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کرہ ارض کو صاف ستھرا رکھنا ماحول کی حفاظت ،بقا کےلئے ناگزیر ، اپنے ارد گرد کا ماحول صاف رکھنااجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے،عوام کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے مناسب طریقے اپنائیں اور پلاسٹک کا استعمال نہ کریں۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قلات کے قریب چمن کراچی ہائی وے پر دہشتگردوں کےخلاف کامیاب کارروائی پر اظہار تشکر اور 23مغوی بحفاظت بازیاب کرانے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
صوبے کو صاف، سرسبز اور اہل پنجاب کوصحت مند بنانا ترجیح ہے‘مریم نواز

















