لاہور (مشرق نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اخراجات خود سے ادا کئے ہیں۔مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں مریم نواز کی جانب سے رقم جمع کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری طیارے کے استعمال کے تمام اخراجات ادا کر دیے ہیں۔حنا پرویز بٹ کے مطابق مریم نواز کی جانب سے جمع کرایا گیا چیک آئندہ چند روز میں کیش ہو جائیگا۔
مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

















