کیا کسی کے اسلام آباد آنے سے نظام تبدیل،وزیراعظم استعفیٰ دے دینگے؟،وفاقی وزیر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہاہے اسلام آباد بند ہونے نہیں جا رہا،عدالتی فیصلے کے تحت انتظامیہ کو شہریوں کی آمدورفت بحال رکھنے کی ہدایات ہیں، کسی بھی جماعت کے رہنماوں کو عوامی مقامات پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا، انتظامیہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا سب سے زیادہ پرتشدد اور انتشار سے بھرا مارچ تحریک انصاف کا ہوتا ، نام پرامن مارچ کا دیا جاتا ہے لیکن مظاہرے پرتشدد کیے جاتے ہیں،اگر کوئی سمجھتا ہے وہ نظام تبدیل کرنے آ رہا ہے تو کیا آمد سے نظام تبدیل ہو جائے گا؟ وزیراعظم کے دروازے پر بیل دے کر استعفیٰ مانگنے سے کیا وزیراعظم استعفیٰ دے دیں گے؟،وزیراعظم نے کئی مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی ،تمام وزرائے اعلیٰ قابل احترام ہیں، سب کو اپنے منصب کی عزت کرنی چاہیے۔