ایران کا ایک بار پھر شرائط پوری ہونے تک امریکہ کےساتھ مذاکرات سے انکار

تہران: (مشرق نیوز)ایران نے ایک بار پھر شرائط پوری ہونے تک امریکہ کےساتھ مذاکرات سے انکار کردیا۔

سلامتی کونسل کے رہنما محسن رضائی نے کہا امریکی صدر کے متضاد بیانات سے گمراہ نہ ہوں،امریکہ کبھی مذاکرات سے انکار، کبھی بات چیت پر آمادگی ظاہر کرتا ہے، تیل اور سمندروں کے معاملات اب بدل چکے،ایران کی شرائط پوری ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔

دریں اثنا پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مشرقی فضائی علاقے میں ایک اور امریکی ساختہ ایم کیو-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کردیا،پاسداران انقلاب نے کہاحالیہ دنوں آبنائے ہرمز اور اطراف میں کارروائیوں کے دوران ایرانی فورسز کی جانب سے مار گرائے گئے ایم کیو-1 ڈرونز کی تعداد 4 ہوگئی۔

علاوہ ازیں آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،پاسداران انقلاب نے کہاواقعہ آبنائے ہرمز کے جنوب مشرق میں پیش آیا، دھماکے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، غیر قانونی راستے کے خطرے سے پہلے خبردار کیا گیا تھا۔