سٹریٹجک ذخائر کم،متعدد طیارے تباہ،ایران جنگ میں شدید نقصان پہنچا،امریکہ

واشنگٹن،تہران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)سٹریٹجک ذخائر میں کمی،متعدد طیارے تباہ،ایران جنگ میں شدید عسکری و معاشی نقصان پہنچا،امریکی محکمہ دفاع نے اعتراف کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جون کے اختتام تک جنگ پر33 ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد اخراجات، 22 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد کے ہتھیار ، بم استعمال ، 3 ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کے آلات اور طیارے مکمل طور پر تباہ یا ضائع ہوگئے،50 سے زائد امریکی طیارے ،ڈرونز تباہ یا شدید متاثر ،ایف 15 ای جنگی ،ایف 35 اے، اے 10 وارٹ ہاگ، 12 کےسی 135 ری فیولنگ طیارے اورکم ازکم 30 بڑےایم کیونائن ریپرڈرونزشامل ہیں،مسلسل جنگ کے باعث امریکی فوج کوگولہ بارود کی شدید کمی اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یورپی اڈوں سے امریکی افواج نے جنگی معاونت کےلئے 5 ہزار پروازیں کیں، امریکہ کو عراق، کویت، سعودی عرب اور یو اے ای میں 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا،ایران نے بحرین میں امریکی بحریہ کے مرکزی لاجسٹکس مرکز کو تباہ کر دیا،پینٹاگون ہتھیاروں کی خریداری ،پیداوار کے عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔