اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف لوڈشیڈنگ پر برہم،کسی بھی علاقے میں 2گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ پر ہونےوالے اہم جائزہ اجلاس میں مختلف شہروں میں بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ترسیلی مشکلات کے باعث آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی،آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کےلئے لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے۔
وزیراعظم نے بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاآر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کےلئے فوری اقدامات اور بجلی کی پیداوار و ترسیل کےلئے دستیاب تمام وسائل موثر انداز میں استعمال کیے جائیں،کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔
شہباز شریف نے بجلی صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کےلئے ڈسکوز کی سطح پر کنزیومر گریوینس ریڈریسل کمیٹیاں قائم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہاشکایات کے ازالے کےلئے قائم کمیٹیوں میں عوامی نمائندگی یقینی ،تمام گریونس ریڈریسل کمیٹیوں کو ایک ہفتے کے اندر فعال کیا جائے۔
علاوہ ازیں ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کو فصلوں کی نگرانی کےلئے دستیاب موبائل ایپ پرآگاہی بڑھانے کےلئے موثر میڈیا مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہازرعی شعبے کی برآمدات بڑھانے کےلئے زرعی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن ناگزیر ہے ،زرعی شعبے کا ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ہے ،پاکستان کی زرعی مصنوعات کےلئے عالمی منڈیوں میں رسائی بڑھانے اور نئی منڈیاں تلاش کرنے کےلئے مربوط اقدامات لیے جائیں۔
الحمرا کمیٹی ،ویٹنگ روم اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آفس کی تزئین و آرائش مکمل
کیش لیس معیشت ترجیح،100فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ٹائم لائن مقرر کیاجائے،وزیراعظم
وفاق محاذ آرائی کی بجائے تمام سٹیک ہولڈرز کےساتھ بات چیت کرے،بلاول
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے سرگرمیاں 20 سال بعد بحال ہونے کے قریب
پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار واٹس ایپ اکاﺅنٹس بند
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں 5 فیصد کمی کردی
بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندول خیل
سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخی کے8 اصول طے کر دیئے
ٹرمپ انتظامیہ سے پہلا استعفیٰ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عہدہ چھوڑ دیا
میزائل تیار،نئی جنگ کی صورت میں یورپ پر حملہ ہوگا،ایران کی د ھمکی


















