اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے آنےوالی اشیا پر پابندی لگانے کے برطانوی اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی اقدامات دو ریاستی حل کے حصول ،خطے میں امن و استحکام کی عالمی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سپین اور سویڈن سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی اسی نوعیت کے اقدامات مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی کارروائیوں کو مسترد کرنے کا واضح اور دوٹوک پیغام دیں گے،پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا، پاکستان خودمختار، آزاد اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی خوش آئند ہے،پاکستان

















