اسلام آ باد (مشرق نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے برآمدکنندگان کیلئے سپر ٹیکس سے استثنیٰ میں توسیع کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے ممتازصنعتکاروں اورکاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کی اور برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کیلئے کاروباری برادری کی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آج کی ملاقات کا مقصد برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کے حوالے سے مشاورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کاروبار کو آسان بنانے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں، توانائی کی لاگت میں کمی اہم ترجیحات میں شامل ہیں، مشکل حالات کے باوجود مشاورت سے بنیادی اصلاحات کی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے انفورسمنٹ کے ذریعے ایک سال میں 800 ارب روپے ریکور کئے، حکومت کی معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت ملک کے میکرو اکنامک حالات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے تاہم مائیکرو اکنامک سطح پر بہتری لانے کیلئے ہمیں مزید محنت کرنی ہے تاکہ معاشی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔
اسکے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے برآمدکنندگان کیلئے سپر ٹیکس سے استثنیٰ میں توسیع کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم شہبازشریف

















