گڈز ٹرانسپورٹ نے کرائے بڑھادئیے،دوبارہ ہڑتال کی دھمکی


کراچی:(بیورورپورٹ)گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرائے5فیصد بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے مقررہ مدت میں مطالبات پر موثر پیشرفت نہ ہونے پر دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دےدی۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ قبول نہیں،فوری واپس لیا جائے،چند مطالبات تسلیم کیے گئے ،بیشتر تاحال التوا کا شکار ہیں،مطالبات پر موثر پیشرفت نہ ہوئی تو دوبارہ ملک گیر ہڑتال کا راستہ اختیار کریں گے