نیویارک:(بیورورپورٹ)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہاہے پاکستانی معیشت مستحکم اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترپوزیشن میں ہے۔
اسسٹنٹ نائب صدر موڈیز گریس لم نے کہا پاکستانی معیشت 2022 کے تیل بحران کے مقابلے میں زیادہ مضبوط، آبنائے ہرمزبحران کا اثر2022 کے مقابلے میں کم ہوگا،2سال میں پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کیا، عالمی چیلنجز کامقابلہ کرنے کےلئے بہتر پوزیشن میں ہے۔
گریس لم نے کہا کم مہنگائی ،مستحکم شرح تبادلہ پاکستان کی بڑی طاقت ،زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں بہتری معاشی بفرز فراہم کررہی ہے،پاکستان عالمی ،علاقائی معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے بہتر تیار ہے، معاشی استحکام نے پاکستان کی چیلنجز کا سامنے کرنے کی صلاحیت بڑھا دی ۔
پاکستانی معیشت مستحکم اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترپوزیشن میں ہے،موڈیز



















