ایران جنگ جیتنے پر تیل قیمتوں میں بڑی کمی آئے گی،صدر ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن: (بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے ایران جنگ میں امریکی فتح کے بعد تیل قیمتوں میں بڑی کمی آئے گی۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہاجنگ جیتنے کے بعد قیمتیںبہت تیزی سے نیچے آئیں گی ،امریکی صارفین کےلئے پٹرول کی قیمت تقریباً 3 ڈالر فی گیلن تک پہنچ سکتی ہے،ایران مستقبل میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔

دریں اثنا امریکی صدرنے کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہابمبار ڈیئر کی مصنوعات معیار کے لحاظ سے اچھی نہیں، امریکی مارکیٹ تک رسائی کیلئے بمبارڈیئر کو امریکہ میں طیارے تیار کرنا ہوں گے۔

علاوہ ازیں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان سٹاپ اے آئی تصاویر ،ویڈیوز پوسٹ کر دیں،کسی میں خود کو گھوڑے پر سوار دکھایا تو کہیں نیو میکسیکو کو نیو امریکہ کا نام دینے کی تجویز دےدی،ٹرمپ نے پوسٹ میں کہا چاند ہمارا ہے، ایک اے آئی تصویر میں روبوٹس کےساتھ چلتے دکھائی دئیے اور خود کو عظیم صدر بھی قرار دےدیا،امریکی صدر نے آبنائے ہرمز ہماری ہے کے عنوان سے بھی پوسٹ کی ،ایران کو ناکام ریاست قرار دیا۔