خیبرپختونخوا ،جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی،وانا :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست،یکم ستمبر کی درمیانی شب شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کےساتھ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں چھپے مزید 10 خوارج کو ہلاک کردیاگیا،سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کےساتھ خوارج کے ایک اور گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا،جھڑپ میں 7 خوارج جہنم واصل ہو گئے،کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 2مختلف جھڑپوں کے دوران مزید 4 خوارج انجام کو پہنچے۔

ترجمان پاک فوج نے کہاپاک افغان سرحد کےساتھ پیش آنےوالے مسلسل واقعات ایک مرتبہ پھر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہیں افغان طالبان حکومت دہشتگرد تنظیم کواپنی سرزمین کے استعمال سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے،سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے اپنے عزم پر ثابت قدم ،غیر متزلزل ہیں، انسداد دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

ادھر وانا میں ڈرون حملے میں سرائے نورنگ سے تعلق رکھنے والا سکیورٹی اہلکار رضوان شہید ہوگئے،نماز جنازہ آبائی علاقے سرائے نورنگ میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔