واشنگٹن:(بیورورپورٹ)سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر اور ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے اعتراف کیا ہے مشرقی خلیجی ریاستوں میں فعال امریکی فوجی اڈوں کو برقرار رکھنا اب پہلے کی طرح قابل عمل نہیں رہا۔
انٹرویو میں ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا امریکہ نے ممکنہ طور پر اپنے میزائل انٹرسیپٹرز کا تقریبا نصف استعمال کرلیا،یوکرین کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے،مستقبل میں مہنگے دفاعی نظاموں کی بجائے کم لاگت ڈرونز ،جدید جنگی حکمت عملی کی طرف توجہ دینا ہوگی، یوکرینی فورسز نے روس کی آئل سٹوریج، ریفائنریوں ،توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر ثابت کیا کم لاگت ڈرونز کے ذریعے بھی بڑے اور مہنگے فوجی و معاشی اہداف کو نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے اب کسی کام کے نہیں رہے،جنرل ڈیوڈ پیٹریاس

















