اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ہر4میں سے ایک پاکستانی کو ملکی سمت درست ہونے کا یقین ،فرانسیسی تھنک ٹینک ایپسوس (Ipsos) نے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق معاشی دباوپر اب بھی عوام کو بڑی تشویش ہے تاہم مستقبل پرامید میں بہتری آئی ،ہر 4میں سے صرف ایک پاکستانی کو یقین ملک درست سمت آگے بڑھ رہا ہے، ملکی سمت درست ہونے پر اعتماد رکھنے والوں کی مجموعی شرح 24 فیصد ریکارڈ کی گئی،اگست 2024 میں ملکی سمت درست ہونے پر اعتماد رکھنے والوں کی شرح صرف 11 فیصد تھی یعنی موجودہ سطح پر عوامی اعتماد میں نمایاں بہتری آئی۔
سروے کے مطابق مہنگائی، بےروزگاری اور غربت پر بدستور عوام کو بڑے معاشی خدشات درپیش ،معاشی حالات میں بہتری کے باوجود پاکستانی بڑے مالی فیصلے کرنے سے گریزاں ، صرف 15 فیصد پاکستانی سرمایہ کاری کیلئے پراعتماد ہیں۔
ہر4میں سے ایک پاکستانی کو ملکی سمت درست ہونے کا یقین


















