واشنگٹن : ( ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے علم نہیں ایران جنگ نومبر میں ہونے والے مڈٹرم الیکشنز تک ختم ہوگی یا نہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ میں جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوششوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا چین ایرانی تیل کا بڑا خریدار تہران پر معاشی دباؤ ڈالنے کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔
چین ایران کو معاشی تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے: امریکی نائب صدر


















