اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے ہرجانہ کیس میں جرمانہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
اپیل میں استدعا کی گئی حتمی فیصلہ ہونے تک ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کےخلاف حکم امتناع جاری کیا جائے،ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ریکارڈ پر موجود ٹھوس حقائق و شہادتوں کے منافی ہے،متعلقہ پریس کانفرنس سرکاری ریکارڈ ،ایف آئی اے سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔
مراد سعید نے موقف اپنایاٹرائل کورٹ نے کیس میں عدالتی گواہوں کے بیانات ،ایف آئی اے رپورٹ پر غور نہیں کیا، احسن اقبال ،گواہوں نے خود اعتراف کیاساکھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،25 لاکھ روپے ہرجانے کی ڈگری کالعدم قرار دی جائے۔
مراد سعید نے ہرجانہ کیس میں جرمانہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

















