پشاور،سی ٹی ڈی کی کارروائی میں4دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد


پشاور: (بیورورپورٹ)پشاو ر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور کے علاقے میرا کچوڑی قبرستان میں دہشتگردوں کےخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی،فائرنگ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران4دہشتگردوں کی لاشیں ملیں،قبضے سے3کلاشنکوفیں، پستول، ہینڈ گرینیڈ، 7میگزین اور کارتوس برآمد کیے گئے، ہلاک دہشتگرد سید ولی سے ننگرہار افغانستان کا افغان مہاجر کارڈ بھی برآمد ہوا،سید ولی افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے 3 خودکش حملہ آوروں میں سے ایک ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ محمد سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا،گرفتار دہشت گرد کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل تھا، قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔