لاہور: (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت کاپاسکو سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے حصول کےلئے وفاق سے باضابطہ رابطہ ،صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت قومی غذائی تحفظ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق پنجاب کو پہلے سے منظور شدہ 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کی اجازت برقرار رہے گی ،مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی درخواست کردی،پاسکو کے پاس پنجاب کی 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم پہلے سے موجود، مزید 8 لاکھ ٹن کی فراہمی کے بعد مجموعی مقدار 10 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائےگی،مقصد مارکیٹ میں رسد اور قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔
پنجاب حکومت کا وفاق سے 10 لاکھ ٹن گندم کیلئے باضابطہ رابطہ



















