اسلام آباد: (بیورورپورٹ)واٹس ایپ ہیکنگ سے نمٹنے کےلئے جامع ایکشن پلان تیار کر لیا گیا۔
ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) خرم علی نے کہاواٹس ایپ ،بینک اکاونٹس ہیکنگ کے کیسز میں اضافہ ہونے پرجامع ایکشن پلان تیار کیا،ہیک شدہ واٹس ایپ اکاونٹس کی بحالی میں رہنمائی کےلئے آن لائن ہیلپ لائن قائم کی جا رہی ہے، میٹا کے تعاون سے مقامی زبانوں میں عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائےگی۔
خرم علی نے کہاشہری اپنے واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن ضرور فعال اور فون پر موصول ہونے والا او ٹی پی یا خفیہ کوڈ کسی سے ہرگز شیئر نہ کریں کیونکہ او ٹی پی شیئر کرنا واٹس ایپ ہیک ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے،بین الاقوامی تعاون سے پاکستان میں سرگرم متعدد سائبر کرائم گینگز کو گرفتار کیا گیا۔
واٹس ایپ ہیکنگ سے نمٹنے کےلئے جامع ایکشن پلان تیار



















