امریکہ کی ایران پر مسلسل بمباری، شہری انفراسٹرکچر تباہ، 7 افراد شہید

تہران:( ) امریکہ کی ایران پر مسلسل بمباری، شہری انفراسٹرکچر تباہ، 7 افراد شہید ، متعدد زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بندرعباس میں رہائشی عمارت، کمیونی کیشن ٹاور، ریلوے سٹیشن ، پل پر حملے کیے گئے ۔

بندر عباس میں مواصلاتی ٹاور کو بھی نشانہ بنایا گیا، علاقے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے، حملہ پہاڑی پر قائم مواصلاتی ٹاور پر کیا گیا۔


امریکی فوج نے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ، ایران شہر ائیرپورٹ ، بندرعباس ، بندر خمیر ، اہواز ، بوشہر میں حملے کیے اور 3 پل تباہ کردیے۔