آزادکشمیرمیں انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہورہی ہے،طارق فضل چودھری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرپارلیمانی امورطارق فضل چودھری نے کہا ہے آزاد کشمیرمیں آزادانہ ومنصفانہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہاآزادکشمیراسمبلی اپنی مدت پوری کر چکی ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیشترمطالبات حکومت نے تسلیم کیے،آزاد کشمیرمیں بجلی3 روپے یونٹ ،آٹے سمیت تمام اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دے رہے ہیں،وزیراعظم نے کشمیرایکشن کمیٹی سے مذاکرات کےلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی،معاہدے کی تمام شقوں پرعمل کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کے مطالبے پر عدالت نے بھی واضح کردیا آئینی نشستیں قانون سازی کے بغیر ختم نہیں کی جاسکتیں،ٹنلز کی تعمیر سمیت کوئی بھی بڑا ترقیاتی منصوبہ چند دنوں میں مکمل ہونا ناممکن ہے، منصوبوں میں مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،ہر چند ماہ بعد احتجاج نامناسب ، قانون ہاتھ میں لینے اور معصوموں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

طارق فضل چودھری نے کہا کشمیر ،پاکستان کے رشتے کو کمزور کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی امن تباہ کرنا چاہتی ہے،پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، کشمیر کی آزادی کےلئے آخری حد تک جائیں گے۔

سردار عتیق میر نے کہا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کوہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، حکومت نے بیشتر مطالبات مانے ،حکومتی کمیٹی نے نیک نیتی کےساتھ مذاکرات کیے، کسی کو معلوم نہیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کس بیانیے پر کام کر رہی ہے۔