راولپنڈی:(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں آپریشنز،72 گھنٹوں کے دوران 27 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں متعدد مقامات پر کارروائیاں کیں،خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں27 خوارج مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہاقبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا، ہلاک ہونےوالے دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل اور دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
شمالی وزیرستان میں آپریشنز،فتنہ الخوارج کے27خوراج جہنم واصل


















