اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر کی صورتحال پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت اہم بیٹھک،سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میںوزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، وزرا،اراکین اسمبلی نے شرکت کی ،آئندہ کی سیاسی و انتظامی حکمت عملی اور حکومتی امور کا جائزہ لیا گیا۔
بلاول بھٹوزرداری نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی تمام معاملات بات چیت سے حل کئے جائیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی نے تمام صورتحال وزیراعظم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا،بلاول بھٹو شہبازشریف کےساتھ ملاقات سے قبل صدرآصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔
آزاد کشمیر میں تمام معاملات بات چیت سے حل کئے جائیں،بلاول بھٹو


















