اسرائیل کے اندر سیاسی تقسیم ،ورزا وزیراعظم پر چڑھ دوڑے


تل ابیب:(مشرق نیوز)ٹرمپ کی جانب سے بیروت پر اسرائیلی حملے روکنے کے اعلان پر اسرائیل کے اندر سیاسی تقسیم ،کابینہ کے متعصب ترین وزیر نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے لبنان پر حملے جاری رکھنے کامطالبہ کردیا۔

اسرائیل کے سخت گیر نظریات رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر زور دیا لبنان میں مجوزہ جنگ بندی کےلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباو کو مسترد کرکے فوجی کارروائیاں مزید تیز کریں۔

اتمار بن گویر نے کہاآپ نے خود کہا تھا مضبوط وزیراعظم امریکی صدر کو جہاں ممکن ہو ہاں اور جہاں ضروری ہو نہیں کہتا ہے،وقت آ گیا ہے دوست صدر ٹرمپ کو نہیں کہا جائے،نہیں کہہ کر صاف انکار کرنا چاہیے،حزب اللہ کےخلاف مزید سخت فوجی کارروائی کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن و سابق آرمی چیف گاڈی آئزنکوٹ نے کہاملکی تاریخ میں شاید ہی کوئی وزیراعظم ایسا ہوا ہو جو نامناسب مطالبے پر جھکا ہو،حکمران جماعت لیکود کے رکن پارلیمنٹ ڈین ایلوز نے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیتن یاہو کے ماضی کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کوئی بین الاقوامی دباو اسرائیل کو دفاع سے نہیں روک سکتا۔