تہران:(مشرق نیوز)پاسداران انقلاب نے 24 تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔
سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق تمام تجارتی جہازوں نے آئی آر جی سی نیوی سے پیشگی اجازت لی ،نقل و حرکت متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کے تحت انجام پائی۔
پاسداران انقلاب نے کہا آبنائے ہرمز پر ذہانت پر مبنی کنٹرول مکمل اختیار کےساتھ جاری رکھا جائے گا،شرپسند غیر ملکی عناصر کےلئے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
24 تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت


















