شانگلہ (مشرق نیوز) شانگلہ میں گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے رحیم آباد میں گزشتہ رات افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر کی چھت گر گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے ملبے تلے 7 بچے دب گئے تھے جن میں سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچی کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبہ ہٹایا، امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
شانگلہ میں گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق


















