” تمہاری چمڑی بچا رہا ہوں“،امریکی صدر نے نیتن یاہو کو پاگل ، ناشکرا قرار دیدیا


واشنگٹن :(بیورورپورٹ)” تمہاری چمڑی بچا رہا ہوں“،امریکی صدر نے نیتن یاہو کو پاگل ، ناشکرا قرار دیدیا۔

امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو پر انتہائی بد زبانی سے پیش آئے۔

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل کےساتھ ناشکرا کہتے ہوئے کہابیروت پر حملے کئے تو اسرائیل دنیا میں مزید تنہا ہو جائےگا، میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے، تمہاری چمڑی بچا رہا ہوں،ہر شخص اب تم اور اسرائیل سے نفرت کرتا ہے، ٹرمپ طیش میں نیتن یاہو پر چلائے تم کیا احمقانہ کام کر رہے ہو،جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ”اوکے اوکے“ کہتے رہے۔