نواز شریف کو گلگت بلتستان دورے کی اجازت مل گئی، این او سی کا اجرا

لاہور (سٹاف رپورٹر) ن لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کو گلگت بلتستان دورے کی اجازت مل گئی، الیکشن کمیشن نے این او سی جاری کر دیا،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے نواز شریف کے دورے کی منظوری دےدی،الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے انتخابی دورے کےلئے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، نواز شریف کا دورہ انتخابی ضابط اخلاق کی پابندی سے مشروط قرار دیا گیا ہے،الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے، مسلم لیگ ن کی درخواست پر نواز شریف کے دورے کا باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیا گیا،سابق وزیراعظم نواز شریف آج انتخابی سرگرمیوں کیلئے میں گلگت بلتستان پہنچیں گے۔