یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کلاس کی دفتر خارجہ آمد

اسلام آباد (مشرق نیوز) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کلاس کی دفتر خارجہ آمد ہوئی جہاں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کایا کالاس کا استقبال کیا۔ کایا کالاس نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں، دورے کے دوران اسحاق ڈار اور کاجا کالاس پاکستان، یورپی یونین سٹرٹیجک مذاکرات کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں فریقوں کے اس مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ پاکستان، یورپی یونین شراکت داری کو مزید مستحکم بنایا جائے۔