محرم کا آغاز 17جون کو ہوگا ‘ رویت ہلال ریسرچ کونسل کی پیشگوئی

لاہور:(نمائندہ خصوصی)محرم کا آغاز 17جون کو ہوگا ‘ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی۔

سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 15جون کو صبح 7بج کر 54منٹ پر پیدا ہوگا،غروب آفتاب کے وقت عمر ملک کے تمام علاقوں میں 12گھنٹوں سے بھی کم ہو نے کے باعث رویت ممکن نہیں ،یکم محرم کا آغاز بدھ 17جون کو متوقع ہے۔