خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر ایکشن،لائن سپرنٹنڈنٹ سمیت 3لیسکو اہلکار معطل

سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر ایکشن،لیسکو کے 2لائن مین اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا ، ایکسیئن پھول نگر ڈویژن کے مطابق معطل کیے گئے اہلکاروں میں لائن سپرنٹنڈنٹ حسین، لائن مین شوکت اور فلک شیر شامل ہیں۔

حکام کے مطابق گاوں میں 200 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر جلنے کے بعد 100 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر نصب کیا جا رہا تھا تاہم مقامی افراد اور خواجہ آصف کے کوآرڈینیٹر نے عملے کو کام سے روکدیا۔

ایکسیئن پھول نگر نے کہا خود چک 27 کا دورہ کیا اور کسی کے لیسکو عملے کو رقم دینے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب ذرائع لیسکو نے کہا شبیر نامی شخص نے گاوں کے لوگوں سے پیسے اکٹھے کیے، لیسکو سے کوئی تعلق نہیں،معاملے پر اعلیٰ سطح کی انکوائری شروع کردی۔