اسلام آباد (مشرق نیوز) آئندہ مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہیگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات مکمل ہو گئے اور اہم بجٹ اہداف پر اتفاق ہوا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ صرف تنخواہ دار طبقے پر ریلیف کیلئے ایف بی آر کے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے، آئندہ مالی سال کیلئے نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیب میں ردوبدل کی جائیگی۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے آخری سلیب کا تھریش ہولڈ بھی بڑھایا جائیگا، بجٹ میں تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم، ہائبرڈ اور الیکٹریکل وہیکل پر سیلز ٹیکس بڑھانے کے اقدامات فائنل ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے بجٹ میں اضافی ٹیکس اکٹھا کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
وفاقی بجٹ کا حجم قریباً ساڑھے 17 ہزار ارب روپے ہوگا


















