اسلام آباد،لاہور،کراچی ،پشاور:(وقائع نگار،بیورورپورٹ)ملک بھر میں عید الاضحی پرلاکھوں جانوروں کی قربانی کی گئی۔
شہر شہر ،قریہ قریہ نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد ، مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،لوگوں نے گلے ملکر ایک دوسرے کو مبارکبا د دی ۔
پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے،اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات رہی۔
ملک بھر میں عید الاضحی پر لاکھوں جانوروں کی قربانی ،امت کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں


















