یا اللہ مسلمانوں کے حالات بہتر کر دے، یکجہتی عطا فرما :خطبہ حج

مکہ مکرمہ (مشرق نیوز) امام مسجد نبوی و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی نے کہاہے تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ، اے ایمان والو! صرف اللہ سے ڈرو ،تقویٰ اختیار ،اپنے عہد کی پاسداری کرو،کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں ،خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی نے کہاکسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہ ٹھہرایا جائے، رب کے سوا کسی غیر کی عبادت مت کرنا، توحید پر عملدرآمد اہل ایمان کا خاصا ہے، مسلمانوں کو کسی بھی مشکل میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں،ظلم وناشکری کرنےوالی قوموں سے نعمتیں چھین لی گئیں،نبی کریم اللہ کے آخری رسول ہیں،ہمیشہ سچ بولیں ،غلط بیانی سے گریز ، حجاج کرام نماز قائم کریں، اللہ تعالی کے ذکر و عبادات میں مصروف ، ہر لمحہ مغفرت کی دعا کرتے رہیں،شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی نے کہااللہ اور بندے کا تعلق نجات کا ذریعہ ہے، اے ایمان والو، اپنے رب کےساتھ جڑے رہو، حج کے دوران کسی قسم کی لڑائی جھگڑے سے اجتناب کرنا چاہیے کسی بھی ایسے عمل سے گریز کریں جس سے وحدت کونقصان پہنچے،صبر کرنے والوں کےلئے اللہ تعالی نے اجر عظیم کا وعدہ کیا،بدعت اور غیبت سے دور رہو، تقویٰ اختیار کرنے والوں کو جنت کی نوید سنائی گئی،اللہ تعالی مسلمانوں کے حالات پر رحم فرمائے، اللہ تعالی ہی دعائیں قبول کرنے والا ہے، اے اللہ، ہمارے گناہ معاف فرما، یا اللہ، مسلمانوں کے حالات کو بہتر کر دے، اللہ تعالی ہمارے اعمال قبول فرمائے، اے اللہ، مسلمانوں کو ہدایت عطا فرما، لاکھوں حجاج کرام نے میدان عرفات میں خطبہ سنا ،عالم اسلام کیلئے امن، رواداری اور باہمی احترام کا پیغام دیا ،مسلم دنیا کے مسائل کےلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔