چین نے ایرانی جوہری مسئلے کے سفارتی حل کیلئے مدد کی پیشکش کردی


بیجنگ:(مشرق نیوز) چین نے ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کوششوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا فریقین موجودہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی ممکنہ حل تک پہنچنے کی کوشش کریں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاایران کے جوہری مسئلے کا پرامن حل صرف بات چیت ،سفارتکاری کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے،مسئلے کے سفارتی حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہیں،طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں۔