راولپنڈی (بیورو رپورٹ) سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ افغانی کمانڈر بصیر جہنم واصل،ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے کمانڈر خارجی بصیر کو شعبان کے علاقے سے ٹریس کیا، ہلاک ہونے والا بصیر افغانی خارجی کمانڈر نورکا بیٹا ،سکیورٹی فورسز پر متعددحملوں کا منصوبہ ساز رہا ،شعبان کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والی تشکیلوں کا آپریشن کمانڈر بھی تھا،سکیورٹی ذرائع نے کہاخارجی بصیر کی ہلاکت دہشتگردوں کےخلاف بڑی کامیابی ہے، آپریشن عزم استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ افغانی کمانڈر بصیر جہنم واصل، ساتھی گرفتار



















