سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل


راولپنڈی(بیورورپورٹ) شمالی وزیرستان میں آپریشن ،سکیورٹی فورسز نے 22 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی پر شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں کارروائی کی گئی،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزنے خوارج کے مقام کو موثر طریقے سے تلاش کیا اور 24 گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 22 کارندے مارے گئے،بھارتی حمایت یافتہ دہشتگر دوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے جانے والے خوارج علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔