لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے حکومت، ایگزیکٹو، عدلیہ سب پابند ہیں آئین کے دائرے میں رہ کر کام کریں، آئین ریاست کو چلانے کےلئے ضابطہ کار ہے،ملک میں اکثریت اور اقلیتوں کے حقوق کیلئے کام کر رہے ہیں۔
مینارٹی رائٹس فورم کے زیر اہتمام جسٹس اے ار کارنیلیس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا آئین کی پاسداری کا سب نے حلف لے رکھا ہے، سب اپنا کردارادا کریں تواکثریت اوراقلیت سب خوش ہوں گے،، اقلیتوں کے حقوق کیلئے اقدامات کی تکمیل کریں گے، بجٹ سے پہلے منارٹیز کمیشن کام شروع کر دے گا۔
حکومت، ایگزیکٹو، عدلیہ سب آئینی دائرے میں رہ کر کام کرنے کے پابند ہیں،وزیر قانون



















