لاہور:(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے حکومت مہنگائی کنٹرول،عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جاتی عمرہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی،آئندہ بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
نواز شریف نے ہدایت کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کی جائے، مہنگائی کنٹرول ہوگی تو عوام کو سکون ملے گا، ایسی پالیسیاں بنائی جائیں عوام پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال بھی موجود تھے۔
حکومت مہنگائی کنٹرول،عوام کو ریلیف فراہم کرے،نوازشریف کی ہدایت



















