پشاور ہائیکورٹ نے افغان خاندان کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دےدیا

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے افغان خاندان کو 29 جون تک ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دےدیا۔

عدالت عالیہ میں پاکستان میں مقیم افغان خاندان کی ڈی پورٹ نہ کرنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی،پشاور ہائیکورٹ نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،حکم نامے میں کہا گیا ہے وفاقی حکومت و دیگر فریقین 15 دن میں جواب جمع کرائیں، درخواست پر مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کی جاتی ہے۔