گلگت ، جماعت اسلامی امیدوار 2 حلقوں میں ن لیگ کے حق میں دستبردار

گلگت:(نمائندہ مشرق)گلگت میں جماعت اسلامی امیدوار 2 حلقوں میں ن لیگ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

ن لیگ کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن نے کہا مرکزی قیادت کی مشاورت سے انتخابی اتحاد ہوا، جی بی الیکشن کے فیصلے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سابق امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبد السمیع نے کہا2015 میں ن لیگ کی کارکردگی اچھی رہی اسی وجہ سے اتحاد کیا ۔