پرامن سماجی ماحول کی تشکیل قومی وراثت و آئینی ذمہ داری ہے،شہباز شریف

اسلا م آبا د:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے پرامن سماجی ماحول کی تشکیل قومی وراثت، آئینی ذمہ داری ،نوجوان،مذہبی رہنما ،سول سوسائٹی برداشت ،رواداری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

پرامن باہمی طرز زندگی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہا دن پرامن ،ہم آہنگ اورمتحدمعاشرے کی اہمیت اجاگرکرتا ہے،بابائے قوم قائداعظم نے قو می ترجیحات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا قومی و بین الاقوامی معاملات میں دیانت داری اور انصاف پر یقین رکھتے ہیں،یہی اصول قابل فخرقومی شناخت ،متحد معاشرے کیلئے جدوجہد کی بنیاد ہیں۔

وزیراعظم نے کہاحکومت پیغامِ پاکستان ،دیگر اقدامات کے ذریعے انتہا پسندی کے خاتمے، سماجی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے سرگرم ہے،آئیے!ملکر ایسے پاکستان کی تعمیر کریں جہاں خوشحال اور ہم آہنگ مستقبل یقینی ہو۔