دوسرا ٹیسٹ، بنگلہ دیش 278رنز پر ڈھیر،خرم شہزاد کے 4شکار


سلہٹ (مشرق نیوز)دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلہ دیش 278 رنز پر ڈھیر،پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنا لئے۔

سلہٹ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے روزقومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کافیصلہ کیا، بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز پر چلتی بنی،لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،خرم شہزاد 4، عباس 3، حسن علی 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللہ فضل نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنا لئے۔