پشاور:(بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے قومی بیانیے کو مضبوط کردشمن کی ہرسازش کوناکام بنانا ہے۔
بنیان مرصوص استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ و نفرت کو فروغ دیا جارہا ہے،شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سیاسی استحکام، آئین کی بالادستی، قومی ہم آہنگی ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کر سکتی ہے۔
گورنر کے پی نے کہانوجوانوں کی فلاح و بہبود ترجیح ، عوامی مسائل کے حل کےلئے اقدامات کرنا ہوں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز ،عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں۔
قومی بیانیہ مضبوط ، دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہے،گور نر کے پی



















